منڈی بہاءالدین پولیس کی کاروائی. منڈی بہاءالدین میں منشیات فروخت کرنے والی خاتون رنگے ہاتھوں گرفتار، ملزمہ کے قبضہ سے چرس بھی برآمد. مقدمہ درج
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 24 مئی 2022) بدنام زمانہ منشیات فروش ضیاء عرف ضیاو کی منشیات فروخت کرنے والی صبا فدا زوجہ حسن رضا ساکن منشی محلہ گرفتار ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن جاری۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی منڈی بہاءالدین نے ملزمہ کے قبضہ سے 1،120 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔ڈی پی او منڈی بہاءالدین انور سعید کنگرا.
