منڈی بہاءالدین میں عطائی ڈاکٹروں اور جعلی حکیموں کیخلاف کریک ڈائون، متعدد کلینکس سیل

منڈی بہاوالدین ڈپٹی ڈی ایچ او خالد عباسی کی عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا متعدد کلینکس سیل کردیے کسی عطائی ڈاکٹر کو انسانی جانوں سے کھیلنے اور لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے ڈپٹی ڈی ایچ او خالد عباسی

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11 نومبر 2021) تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین سی او ہیلتھ ڈاکٹر الیاس گوندل کی ہدائت پر جعلی حکیموں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ڈپٹی ڈی ایچ او خالد عباسی نے ایکشن لیتے ہوئے محبت پورہ کھیوہ سمیت دیگر دیہاتوں میں مقیم جعلی عطائی ڈاکٹروں کے متعدد کلینکس سیل کردیا.

ڈرگ انسپکٹر خالد عباسی کا کہنا ہے کے کسی جعلی غیر رجسٹرڈ عطائی ڈاکٹر حکیموں کو انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیا جائے گا میڈیا اور عوام نشاندھی کرے ہم انشاء اللہ کاروائی کریں گے. کوئی غیر رجسٹرڈ جعلی کلینکس کسی گاؤں شہر میں پایا گیا اسکے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے اسکو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا ہوگا انہوں نے عوام کو لوٹنا شروع کیا ہوا ہے.

Exit mobile version