منڈی بہاءالدین میں سکولز کے اوقات کار تبدیل، نئے اوقات کار جانئیے

منڈی بہاءالدین کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولز کے اوقات کار تبدیل کر دئے گئے. سی ای او ایجوکیشن منڈی بہاءالدین نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا.

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15 اکتوبر 2021) چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعلیم منڈی بہاءالدین محمد یسین ورک نے ضلع منڈی بہاءالدین کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولز کے اوقات کار تبدیل کر دئیے ہیں. جس کا اطلاق 16 اکتوبر 2021 بروز سوموار سے 15 اپریل 2022 تک ہوگا.

نئے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق منڈی بہاءالدین کے تمام بوائز اسکولز کے اوقات کار سوموار سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 8:45 سے لے کر دوپہر 2:45 تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز صبح 8:45 سے دوپہر 12:30 تک ہوں گے. اسی طرح لڑکیوں کے اسکولز کے اوقات کار سوموار سے جمعرات اور ہفتہ کو صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز 8:30 سے 12:15 تک ہوں گے.

وہ تمام اسکولز جن میں‌انصاف آفٹرنون پروگرام ہیں اور ڈبل شفٹ کے تحت چل رہے ہیں انکے اوقات کار سومور سے جمعرات اور ہفتہ کے روز صبح 8:00 سے دوپہر 12:30 تک اور جمعہ کے روز 8:30 سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے جبکہ سیکنڈ شفٹ کے اوقات کار سوموار سے جمعرات اور ہفتہ کو دوپہر 1 بجے سے شام 5 بجے تک اور جمعہ کے روز 2:30 سے لے کر شام 5 بجے تک ہوں گے.

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ تمام اسکولز میں حاضری 100% کیساتھ ہوں گی جبکہ تمام نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں بھی بحال کر دی گئیں‌ہیں. اسکے علاوہ صبح کی اسمبلی، بزم ادب، روزانہ کی بنیاد پر بریک اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر سے بھی عائد پابندی اٹھا دی گئی ہے.

Exit mobile version