منڈی بہاءالدین شہرمیں تجاوزات کی بھرمار،بلدیہ کے آفسران کی کاروائی فوٹوسیشن تک محدود

منڈی بہاءالدین شہرمیں تجاوزات کی بھرمار،بلدیہ کے آفسران کی کاروائی فوٹوسیشن تک محدودہوکررہ گئی،خواتین کوخریداری میں دشواری اورپریشانی کاسامنا،بازاراوراس سے ملحقہ گلیاں تجاوزات سے بھرگئیں

منڈی بہاوالدین(بیورورپورٹ) تفصیلات کے مطابق شہرمیں ٹریفک کے رش کے ساتھ ساتھ تجاوزات نے بازاروں میں جگہ ختم کردی ہے اورپیدل چلنے والے افرادکیلئے شدیدپریشانی کاسامناہے،دوکانداروں نے بھاری رقم کے عوض اپنی دوکانوں کے سامنے بلدیہ کے تجاوزات کے عملہ سے ملی بھگت کرکے ناجائزتجاوزات قائم کررکھی ہیں،جس کاایک حصہ یہ اہلکاروصول کرتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ شہرمیں کوئی پرسان حال نہیں ہے.

بلدیہ کی جانب سے دیکھاوے کاآپریشن کیاجاتاہے،لیکن عملی اقدامات صفرہیں،اورجیسے ہی افسران دورہ کرکے بازاروں سے فوٹوسیشن کرکے باہرنکلتے ہیں دوبارہ سے تجاوزات لگادی جاتی ہیں،بازارکے ملحقہ گلیاں بھی تجاوزات کی زدمیں ہیں اورکوئی پوچھنے والانہیں ہے،انتظامیہ کی جانب سے پنجاب کوسب اچھاکی رپورٹ بھیج دی جاتی ہے،شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنرگوجرانوالہ سے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔

Exit mobile version