منڈی بہاءالدین سے 32 اشتہاری مجرمان گرفتار، شناختی کارڈ بلاک، انٹرپول ریڈوارنٹ جاری

منڈی بہاؤالدین/ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن: اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن 32 مجرمان اشتہاری گرفتار. اشتہاری مجرمان کے شناختی کارڈ بلاک بذریعہ انٹر پول ریڈ وارنٹ جاری. اشتہاری مجرمان کی تعدا د میں ریکارڈ کمی، متعدد گرفتار و دیگر کے گرد گھیرا تنگ، ڈی پی او ساجد کھوکھر

منڈی بہاؤالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 12 نومبر 2021 ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر کی قیادت میں اشتہاری مجرمان کے خلاف ضلعی پولیس کی موثر پلاننگ کے باعث اشتہاری مجرمان کی تعداد میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی، ضلعی پولیس نے ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر کی قیادت میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ چند دنوں میں 32 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا.

جن میں اے کیٹگری کے 05 اور کیٹگری بی کے 27 مجرمان شامل ہیں اس دوران 10 عدالتی مفروران سمیت 10 بدمعاشوں کو بھی گرفت میں لیا گیا 252 مجرمان اشتہاریوں کے شناختی کارڈ اورآٹھ کے پاسپورٹ بلاک 200 سے زائد اشتہاری مجرموں کی جائیدادیں قرق، اشتہاری مجرمان کے بنک اکاؤنٹ، موبائل سم اور پاسپورٹ بلاکنگ کا عمل تیزی سے جاری.

اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے پر 70 مقدمات بھی درج کئے گئے، سنگین جرائم میں ملوث 97 فیصد مجرمان اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرادئیے گئے جبکہ بیرون ملک فرار ہوجانے والے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے بذریعہ انٹر پول ریڈ وارنٹ جاری، اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ موثر طریقے سے جاری ہے، جلد گرفتار کرلیا جائے گا.

Exit mobile version