منڈی بہاءالدین سے حافظ آباد جانے والا شخص ہیڈ ساگر کے قریب نقدی سے محروم

منڈی بہاءالدین + حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر 28 فروری 2022) حافظ آباد میں ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم مسلح ملزمان موٹرسائیکل اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈکیتی کی پہلی واردات ہیڈ ساگر کے قریب ہوئی جہاں پر اکبر علی فیض احمد سکنہ منڈی بہاؤالدین موٹر سائیکل پر سوار ہوکر حافظ آباد آرہا تھا نہرکیو بی لنگ ساگر کے قریب اسے تین نامعلوم مسلح ملزمان نے روک کر اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور تین ہزار روپے نقدی چھین لی اورفرارہوگئے۔

دوسری واردات چھنی ریحان کے قریب ہوئی ہاں پر چارمسلح ملزمان نے سکندر حیات ولد محمد حیات کو روک کر اسلحہ کے زور پر 39ہزار روپے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔ تیسری واردات حافظ آبادشہر کے مدہریانوالہ روڈ پر ہوئی جہاں پر دونامعلوم مسلح ملزمان چوہدری جنرل سٹور پر آئے اور اسلحہ کے زور پروہاں سے 50ہزار سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

Exit mobile version