منڈی بہاؤالدین پرانے رسول روڈ پر رئیس زادوں کی مہنگی گاڑی سے موٹر سائیکل کو ٹکر . گاڑی ڈرائیور نے پانچ بچوں کے باپ کو موت کے گھاٹ اُتار کے موقع سے فرارہو گیا
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 6 دسمبر 2021) منڈی بہاءالدین رسول روڑ پر تیز رفتار گاڑی کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر. حادثہ میں 40 سالہ شخص حافظ محمد عطاء موقع پر جاں بحق ہو گیا. گاڑی ڈرئیوار جاۓ وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب. نعش قریبی ہسپتال منتقل.
تیز رفتار گاڑی تیز رفتاری کے باعث بجلی پول سے ٹکرا گئی. بجلی کا پول ٹوٹ جانے سے بجلی سپلائی معطل ہو گئی. ذرائع کے مطابق لینڈ کروزر گاڑی 14 سال کا بچہ چلا رہا تھا.