منڈی بہاءالدین/ کٹھیالہ شیخاں/ بجلی کے وولٹ کم/ اہل علاقہ پریشان
منڈی بہاءالدین: واپڈا گرڈ سٹیشن کٹھیالہ شیخاں کے تمام فیڈرز کے بجلی کے وولٹیج نہ ہونے کے برابر. نہ پانی کی موٹر چلتی ہے نہ ہی پنکھا ہوا دیتا ہے، گرمی کی وجہ سے بچے بوڑھے نڈھال دکھائی دیتے ہیں. اہلیان یونین کونسل نین رانجھا نے بجلی پوری نہ کرنے کی صورت میں چیئرمین واپڈا کو خبردار کیا ہے کہ اگر بجلی کے وولٹیج پورے نہ ہوئے تو ہم ڈی چوک پہ دھرنا دیں گے،
منڈی بہاءالدین: دھرنا بجلی کے وولٹیج پورے ہونے تک جاری رہے گا. لوڈشیڈنگ نہ کریں تو وولٹیج کم ہوتے ہیں، لوڈشیڈنگ کریں تو عوام چیختی ہے. 11000 وولٹ کی جگہ کبھی 7000 تو کبھی 8000 ہزار وولٹ بجلی آ رہی ہے جو تقسیم کے بعد اور بھی کم ہو جاتی ہے. صرف وفاقی حکومت اور اعلیٰ حکام ہی اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں، ایس ڈی او کٹھیالہ شیخاں