جمعہ کے روز خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ جبکہ بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں /آ ندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/ آ ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ جبکہ بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں/آ ندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھاربارش اور ژالہ باری کا بھی امکان۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: رات گئے منڈی بہاوالدین میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش، موسم خوشگوار
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سےذیادہ بارش: پنجاب: جھنگ81، راولپنڈی (چکلالہ46، شمس آباد39)، اسلام آباد (گولڑہ41، زیروپوائنٹ 35، بوکرہ34، سیدپور 28، ائیرپورٹ 04)، گوجرانوالہ25، جہلم23، کوٹ ادو، نورپورتھل 22، گجرات، مری19، لاہور (ائیرپورٹ17، سٹی16)، نارووال16، قصور15، سیالکوٹ (ائیرپورٹ14، سٹی10)، منڈی بہاولدین13، حافظ آباد11، منگلا10، چکوال06، ڈی جی خان (فورٹ منرو)3 ،اٹک02، جوہرآباد، فیصل آباد01
خیبرپختونخوا: بنوں40، مالم جبہ 13، بالاکوٹ10، کاکول، دیر02 ، دروش،کالام01، کشمیر: کوٹلی22، گڑھی دوپٹہ 18، راولاکوٹ 11 اورمظفرآباد (سٹی02، ائیرپوٹ01) میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روزریکارڈ کیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی47، دادو اور دالبندین میں46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
