ملکوال: گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے گھر کی دیوار ٹوٹ گئی

منڈی بہاءالدین میں موسم سرما کی گرج چمک کیساتھ آخری بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا.

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 22 فروری 2022) منڈی بہاءالدین سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش سے موسم کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے. جبکہ دوسروں جانب منڈی بہاءالدین کی تحصیل ملکوال میں زیر تعمیر گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے گھر کی دیوار نیچے آ گری.

ملکوال میں ڈاکخانہ روڑ پر زیر تعمیر گھر پر آسمانی بجلی گری ہے جس کے باعث گھر کی دیوار گر گئی لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ کل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا.

Exit mobile version