ملک وال(نامہ نگار ) ملکوال میں رحمت انسانیت فاؤنڈیشن کے تحت غریب مریضوں کی فلاح کیلئے پہلے وکیلاں بی بی ڈائیلاسز سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا پہلے یہ سہولت صرف ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاءالدین میں ہے
تفصیلات کیمطابق رحمت انسانیت فاؤنڈیشن کے سید جواد حیدر تقوی، پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس اور اویس انجم نے بتایا کہ ملکوال تحصیل میں ڈائیلاسز کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاءالدین جانا پڑتا تھا جہاں رش زیادہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگے داموں ڈائیلاسز کروانا پڑتا ہے جس سے اکثر غریب مریض علاج کی اس سہولت سے محروم ہیں
تاہم چک نمبر 9 کے رانا شعیب اور ان کی فیملی کی مالی معاونت سے چار بستروں پر مشتمل وکیلاں بی بی ڈائیلاسز سنٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں غریب اور مستحق مریضوں کے ڈائیلاسز مفت ہوں گے انہوں نے مخیر افراد سے اپیل کی کہ وہ اس کارخیر میں دل کھول کر وکیلاں بی بی ڈائیلاسز سنٹر کی مالی معاونت کریں تاکہ غریب مریضوں کی سہولت کیلئے اس میں مزید اضافہ کیا جائے افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی