ملکوال ریلوے کالونی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا

ملکوال ریلوے کالونی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا۔ شدید گرمی میں بچے ، بوڑھے اور عورتیں نڈھال،کوئی پرسان حال نہیں۔

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 24 جولائی 2021) تفصیلات کے مطابق شدید گرمی اور حبس میں ملکوال ریلوے کالونی میں کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی۔ بجلی کے کم وولٹیج اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ملکوال ریلوے کالونی کے شہری شدید کرب ، پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہر اور گردونواح میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کا گیپکو انتظامیہ ملکوال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی مسلسل چار دن سے بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور اگر گھنٹوں بعد بجلی آ بھی جائے تو وولٹیج بہت کم ہوتے ہیں۔ کم وولٹیج کے باعث بجلی سے منسلک الیکٹرونکس اشیاءبھی جل رہی ہیں اور کالونی میں پانی کی ایک بڑی ٹینکی اور موٹر نہ چلنے کے باعث پانی کی بھی شدیدقلت ہو گئی ہے جبکہ دوسری طرف محکمہ واپڈا کے افسران کی بے حسی اور مجرمانہ غفلت کے باعث ملکول ریلوے کالونی کے رہائشی شدید کرب میں مبتلا ہیں ،

مسلسل کمپلین کرنے کے باوجود واپڈا افسران خواب خرگوش کے مزے لے رہیں۔ ملکوال ریلوے کالونی کے رہائشیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی ، ڈی ایس ریلوے اور اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version