مقدس ہستیوں کا احترام کریں،ایسی کوئی تقریر نہ کریں جس سے مذہبی منافرت پھیلنے کا خدشہ ہو، اورنگزیب فاروقی

ملک وال(نامہ نگار) سنی علما کونسل پاکستان کے صدر مولانا اورنگزیب فاروقی نے کٹھیالہ شیخاں میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مذہبی رواداری پیدا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علما و رہنما مقدس ہستیوں کا احترام کریں اور ایسی کوئی تقریر نہ کریں جس سے مذہبی منافرت پھیلنے کا خدشہ ہو .

انہوں نے کہا کہ ہمارے دین کی اساس قرآن و سنت ہے اور قرآن و سنت کی بنیاد صحابہؓ کرام کی روایت و درایت ہے صحابہ کرام کے بغیر دین کو لینا یا سمجھنا ممکن ہی نہیں اسی لئے صحابہ کرام کی عظمت کے دفاع کو دفاع اسلام سمجھتے ہیں ہم نفرتوں کے سوداگر نہیں بلکہ محبتوں کو اجاگر کرنے پہ یقین رکھتے ہیں کبھی بھی صحابہ کرام کے مابین مشاجرات کا عنوان قائم کر کے تفریق کا ماحول پیدا نہیں کیا بلکہ ان عظیم ہستیوں کے مابین رواداری کی باتوں کو فروغ دیتے ہیں

کارکن اپنے افرادی قوت کو ووٹ کی طاقت میں تبدیل کر کے محب صحابہ سیاسی قیادت کو سپورٹ کریں سنی علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ضلع منڈی بہاءالدین میں ضلع میئر کے امید وار قائد عوام راوٴ اشرف جاوید حسینی کی الیکشن کمپین میں جنون پیدا کریں.

بیس ہزار رجسٹرڈ کارکن جب ضلع میں کمپین کا ماحول پیدا کرے گا تو بڑے بڑے سیاسی برج زمین بوس ہو جائیں گے ہم سیاست میں بڑھتی ہوئی تلخیوں کو ختم کر کے تہذیب کے دائر میں سیاسی اختلاف رائے کا داغ بیل ڈالیں گےضلع منڈی کو کرپشن سے پاک قیادت کی اشد ضرورت ہے

Exit mobile version