ضلعی زکوة کمیٹی منڈی بہاوالدین نے مالی سال 22-2021 کے لیے مستحقین زکوٰة کو گزارہ الائونس کی پہلی ششماہی قسط مبلغ 1 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد جاری کر دی ہے۔ یہ بات چیئرمین ضلع زکوٰة کمیٹی منڈی بہاوالدین چوہدری محمد احسن دھوتھڑ نے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔
منڈی بہاﺅلدین( ایم.بی.ڈین نیوز 14فروری 2022) انہوں نے بتایا کہ ریگولر گزارہ الائونس کے 1،970 مستحقین کو 9،000 روپے فی کس جبکہ بصارت سے محروم 102 افرادکو 12،000 روپے فی کس دئیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ رجسٹرڈ مستحقین کو ان کے موبائل فون پر 3737 سے میسج یا پیغام موصول ہو گا۔ جس پر وہ اپنے قریبی ٹیلی نار ایزی پیسہ سنٹر، دوکان، فرنچائز سے بعد از بائیومیٹرک تصدیق اپنی پوری رقم وصول کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ موصولہ رقم پر کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ سروس چارجز ضلعی زکوٰة کمیٹی منڈی بہاوالدین نے خود ٹیلی نار ایزی پیسہ کو ادا کر دئیے ہیں لہٰذا اس ضمن میں مستحقین کو رہنمائی اور آگاہی پیدا کی جا رہی ہے تاکہ انہیں گزارہ الائونس کے حصول میں کوئی مشکل / دشواری پیش نہ آئے۔ محمد احسن دھوتڑ نے کہاکہ مستحقین ٹیلی نار ایزی پیسہ سنٹر، دوکان، فرنچائز سے اپنی پوری رقم وصول کریں۔