محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

weather today

منڈی بہاءالدین ( مانیٹرنگ ڈیسک) قیامت خیز گرمی سے پریشان عوام کی دعائیں رنگ لے آئیں، محکمہ موسمیات نےگرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں گرمی کی لہر کم ہوجائے گی، مغربی ہواؤں کاسلسلہ آج رات پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہو کر 24 مئی تک موجود رہے گا جبکہ مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین میں آج درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مغربی ہواؤں، بارش اورتیز ہواؤں سے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت کم ہوجائےگا، رات کےاوقات میں اسلام آباد، راولپنڈی ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، اٹک، چکوال اور جہلم میں بھی بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد اور جھنگ میں آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

Exit mobile version