منڈی بہاوالدین۔ ( میا ں شریف زاہد ) محکمہ سول ڈیفنس منڈی بہاوالدین۔بے یارو مدگار پڑا ہے جس کی بلڈنگ خستہ حال کسی وقت بھی اس کی چھت گر سکتی ہے کیونکہ یہ بلڈنگ آج سے تقریب 100سال پہلے پاکستان بننے سے پہلے کی ہے جو بہت بوسیدہ اور خستہ حال حالت میں ہے بارش کا سارا پانی ثبت سے تمام کمروں میں داخل ہو جاتا ہے جس سے فرنیچر اور سامان تباہ ہو رہا ہے
دفتر بلدیہ منڈی بہاوالدین کی بلڈنگ میں ہے پہلے یہ دفتر ڈی ایس پی صدر سرکل کا ہوتا تھا اس کے بعد اسکو سول ڈیفنس کے حوالے کردیا گیا اور یہ محکمہ سول ڈیفنس منڈی بہاوالدین۔25لاکھ ابادی کے لئے ہے لیکن یہاں جو ملازم ہیں ان سے ملاقات ہوٸی ہے جن سے پتہ چلا کہ یہاں تو کوٸی ایسا آلہ ہی موجود نہیں جس سے بم یا کوٸی خطرناک چیز پر کنٹرول کیا جاسکے اور گاڑی سے بھی محروم ہے مین ڈیٹکٹر جو بہت ضروری آلہ ہوتا ہے اور ایک سوٹ جو بندہ پہن کر کسی بھی خطرناک صورت حال سے نپٹ سکتا ہے.
دفتر میں جب سب لوگوں سے جو سرکاری ملازم ہیں سے بات چیت ہوئی پوچھا تو پتہ چلا کہ یہ جو 25لاکھ ابادی کو ڈیفنس کرنے والے ہیں یہ بے چارے خود بہت پریشان ہیں کیونکہ ان کے پاس ایک چھڑی لکڑی کے سوا کچھ بھی نہی یہ کسی جان تو کیا بچاٸیں گے اللہ نہ کرے اپنی جان گنوا بیٹھیں گے لہزا عوام الناس منڈی بہاوالدین جو 25لاکھ لوگوں پر اباد ہے نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس محکمہ سول ڈیفنس کو ہر سہولت سے اراستہ کیا جاے تاکہ کسی بھی خطرناک صورتحال سے نپٹا جائے.