محتسب پنجاب منڈی بہاءالدین کے زیراہتمام گبریل لاء کالج میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

mohtasib punjab

صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر محتسب پنجاب منڈی بہاءالدین کے زیر اہتمام گیبریل لاء کالج میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ایڈوائزر محتسب پنجاب اشفاق احمد رانا نے کی۔

منڈی بہاءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 06 مارچ 2025) مہمانان گرامی میں لائزون آفیسر شازیہ بشیر، پرنسپل، وائس پرنسپل تھے جبکہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ ایڈوائزر محتسب اشفاق احمد رانا اور لائزون آفیسر شازیہ بشیر کا کہنا تھا کہ صوبائی محتسب پنجاب کے دفتر کا بنیادی مقصد صوبائی محکموں سے متعلق شکایات کا ازالہ کر کے عام لوگوں کو ان کی دہلیز پر فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محتسب پنجاب کے دفاتر میں شکایت درج کروانے کے لیے کسی قسم کی کوئی فیس نہ ہے اور نہ ہی سائل کو وکیل کی ضرورت ہوتی ہے. سائل کی شکایت براہ راست سنی جاتی ہے اور بعض اوقات فوری حل طلب شکایات کا موقع پر ہی فیصلہ کر دیا جاتا ہے۔

ایڈوائزر اشفاق احمد رانا نے سامعین و حاضرین سے صوبائی محکمہ جات کے خلاف بد انتظامی، بد نظمی، بےجا تاخیر اور بدعنوانی اور کرپشن کی صورت میں حصول انصاف کے لیے محتسب پنجاب ریجنل آفس منڈی بہاءالدین سے رجوع کرنے پر زور دیا۔

گیبریل لاء کالج کے طلباء و طالبات نے گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف محکمانہ موضوعات پر سوالات کئے. جن کے جوابات سے دفتر محتسب پنجاب کی اہمیت اجاگر ہوئی۔ سیمینار کے اختتام پر صوبائی محکموں سے متعلق عوام الناس کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے آگاہی و معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

Exit mobile version