متحدہ عرب امارات نے فلسطینیوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھایا

mandi bahauddin water

متحدہ عرب امارات نے غزہ میں محصور فلسطینیوں کو روزانہ 20 لاکھ گیلن پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مستقل انتظام کیا ہے۔ یہ پانی غزہ اور مصر کی سرحد پر واقع رفح کے قریب اماراتی ڈی سیلینیشن پلانٹس سے فراہم کیا جائے گا۔

اماراتی حکام کے مطابق پانی کو رفح سے خان یونس تک 6.7 کلو میٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔ اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ میں پانی کی 85 فیصد سے زائد لائنیں تباہ ہو چکی ہیں جس سے لاکھوں فلسطینی پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

امارات نئی پائپ لائنیں بچھا کر پانی کی سپلائی بحال کر رہا ہے جو کہ متاثرہ آبادی کے لیے لائف لائن بن چکی ہے۔ یہ تمام اقدامات غزہ کے لیے متحدہ عرب امارات کی انسانی امدادی مہم “آپریشن الفارس الشہم 3” کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فضائی مدد کے لیے ’برڈز آف گڈ‘ سروس بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

 

Exit mobile version