ما ہر قا نون دان اور اسلامی سکا لر شمس العا رفین PHDعلوم اسلامیہ کی تکمیل کے ساتھ ڈاکٹر شمس العارفین ہوگئے

ما ہر قا نون دان اور اسلامی سکا لر شمس العا رفین PHDعلوم اسلامیہ کی تکمیل کے ساتھ ڈاکٹر شمس العارفین ہوگئے۔پروفیسر پروفیسر ڈاکڑ ارشد منیر لغاری(چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ،غازی یونیورسٹی،ڈیرہ غازی خان) کی زیر نگرانی مقالہ کی تکمیل، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد سعیدی بیرونی ممتحن مقرر ہوئے۔شعبہ علوم اسلامیہ یورنیورسٹی آف گجرات کے انچارج ڈاکٹر شعیب عارف نے ڈاکٹرشمس العارفین کے لقب سے نوازا۔

پاہڑیانوالی (احسان نازش سے) ما ہر قا نون دان اور اسلامی سکا لر شمس العا رفین بن حافظ چوہدری محمد اشرف آ ف ”سوہاوہ وڑائچاں تحصیل پھالیہ، ضلع منڈی بہا والدین ” نے یونیورسٹی آف گجرات سے شریعہ وعلوم اسلامیہ میں PHD”ڈاکٹر آف فلاسفی” کا آغاز کیا۔ محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر لغاری کی زیر نگرانی عنوان مقالہ ”عجز اور اسکے مالی معاملات پر اثرات:قوانین شرعی ووضعی کا تجزیہ۔”بغرض تحقیق منظور ہوا۔

مقالہ کے تحقیقی معیار کی جانچ پرکھ کے لیئے انٹر نیشنل ایگزامینر”انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، مالیشیا International) Islamic University,Malaysia) سے پروفیسر ڈاکٹر ارشد اسلام مقرر ہوئے، جنہوں نے مقالہ کے تحقیقی معیار کو سراہتے ہوے، بعض تجاویز سے نوازتے ہوئے یونیورسٹی آ ٖ ف گجرات کو پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری کے لیے اپنی recommendations دیں۔ یونیورسٹی آف گجرات نے مقالہ کے معیار کی مزید جانچ پرکھ کے لیے مقالہ کو یونیورسٹی آف پنجاب کے شعبہ علوم اسلامیہ میں تعینات اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد سعیدی کو بھیجا جنہوں نے مقالہ کے معیار کو سراہتے ہوے زبانی امتحان (Final Viva/Public Defense) کے لیے 23 نومبر 2021 معین کیا۔

یونیورسٹی آف گجرات کے شعبہ علوم اسلامیہ نے مقررہ تاریخ پر بوقت 11.00 بجے صبح بمقام ویڈیو کانفرنس ہال، الفارابی بلاک حافظ حیات کیمپس میں سیشن/ زبانی امتحان (Final Viva/Public Defense کا اہتمام کیا۔ سیشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تلاوت کلام پاک کی سعادت جناب محترم سید ہارون بخاری نے حاصل کی، اسکے بعد آنحضرت ﷺ کی بارگاہ میں نذ رانہ عقیدت محترم جناب جنید صاحب نے پیش کیا۔

سیشن کی صدارت شعبہ علوم اسلامیہ کے انچارج ڈاکٹر شعیب عارف صاحب نے کی، جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جناب ڈاکٹر سید حامد فاروق شاہ صاحب نے انجام دیئے۔ مقالہ نگار نے عنوان مقالہ پر Presentation دی، بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد سعیدی صاحب نے مختلف سوالات کیے جنکے مقالہ نگار نے اطمینان بخش جواب دیے، اور پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد سعیدی صاحب نے مقالہ نگار کو مقالہ میں بہتری کے لیے متعدد تجاویز دیں، جنکو شامل مقالہ کرنے کے ساتھ ہی پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری کے ایوارڈ کا اعلان فرمایا۔

سیشن کے آخر میں شعبہ علوم اسلامیہ کے انچارج جناب ڈاکٹر شعیب عارف نے مقالہ نگار کو ”ڈاکٹر شمس العارفین ” کے خطاب سے نوازا۔ سیشن میں مہمان گرامی نگران مقالہ پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر لغاری(چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ،غازی یونیورسٹی،ڈیرہ غازی خان)، لاہور گیریزن یونیورسٹی سے ڈاکٹر علی اکبر الازہری، یونیورسٹی آف گجرات سے ڈ اکٹر مفتی محمد ندیم اسلمی، ڈاکٹر عبدالرحمن مقالہ نگار کے والد گرامی محترم جناب حافظ چوہدری محمد اشرف وڑائچ، برادر مکرم جناب حافظ مبشرا لحسنین وڑائچ، احسان نازش و دیگر مہمانان گرامی اور اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔

Exit mobile version