مانگٹ سے چنگڑ قسم کا قوبا ڈکیت گینگ گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

kooba gang

یہ چنگڑ قسم کے ملزمان سنگین قسم کے جرائم میں ملوث ہیں۔ منڈی بہاؤالدین پولیس/چوکی مانگٹ تھانہ سول لائن کی زبردست کاروائی/یعقوب عرف قوبا ڈکیت گینگ گرفتار

منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 9 جولائی 2022) گرفتار ملزمان سے رپیٹر رائفل 12 بور۔02 پسٹل 30 بور۔موبائلز۔نقدی۔موٹر سائیکل معہ ایمونیشن برآمد. محمد اسلم(ایس ایچ او تھانہ سول لائن) محمد عرفان(انچارج چوکی مانگٹ)معہ جوانوں کی زبردست کاروائی یعقوب عرف قوبا ڈکیت گینگ گرفتار۔

ملزمان یعقوب ولد اکبر قوم کھوکھر سکنہ چکنمبر 273 جڑانوالہ(سرغنہ)۔گوگا ولد یعقوب۔بابر علی ولد احمد۔دولو ولد ملنگی۔احمد ولد غلام علی۔طالب ولد حاکم علی۔باور ولد حاکم۔کو گرفتار کرلیا۔ انکے قبضہ سے لوگوں سے چھینے گئے موبائلز . نقدی و موٹر سائیکل برآمد کرلی اور انکے خلاف مقدمات درج کر لئے مزید تفتیش جاری۔

Exit mobile version