لیدھر: مخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا، ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاءالدین پھر لہو لہو. لیدھر کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان جاں بحق ہو گیا. واقع کی ویڈیو ایم.بی.ڈین نیوز کو موصول

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈی نیوز 19 فروری 2022) پھالیہ: لیدھر پی ایس او پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان حسان عمر گجر آف مانگٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے جاں بحق ھوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: مونگ: مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل

ایم.بی.ڈین نیوز زرائع کے مطابق مقتول گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائرز منڈی بہاءالدین کا طالبعلم تھا اور کالج میں لڑائی کی وجہ سے مخالفین نے آج صبح فائرنگ کر کے حسان عمر کو گولیوں سے شدید زخمی کر دیا تھا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا اور جاں بحق ہو گیا.

Exit mobile version