قانون دان محمود پرویز رانجھا قتل کیس کے تین مجرموں کو سزائے موت کا حکم

court

منڈی بہاءالدین، معروف قانون دان محمود پرویز رانجھا قتل کیس کے تین مجرموں کو عدالت نے سزائے موت سنا دی۔

مجرمان نے 2022 میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جن میں محمود پرویز رانجھا اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہو گئے تھے۔ ان کا بیٹا زخمی ہوا تھا۔

سابق صدر بار محمود پرویز رانجھا سمیت دوہرا قتل ٹریس، سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت

مجرمان نے قاتلانہ حملہ پھالیہ سیال موڑ روڈ پر” ہمبڑ” کے مقام پر کیا تھا ۔پھالیہ: سزائے موت پانے والے مجرمان میں اویس طارق , غلام مصطفیٰ اور امیر حسن شامل ہیں ۔

مورخہ 23 اپریل 2022 کو دن دیہاڑے مین روڈ پر انتہائی بے دردی سے سابقہ صدر بار سنیئر محمود پرویز رانجھا اور ان کے بیٹے دانیال محمود رانجھا 8 نامعلوم ملزمان نے قاتلانہ حملہ کیا جس میں جدید اسلحہ سے سینکڑوں فائر کیے گیے جن کی زد میں آکر سنیئر ایڈوکیٹ محمود پرویز رانجھا اور ان کا ڈرائیور موقع پر جان بحق ہوگئے جب کہ ان کا بیٹا دانیال محمود رانجھا شدید زخمی ہوگیا تھا۔

Exit mobile version