منڈی بہاوالدین: قائداعظم بحثییت قانون دان اور بانی پاکستان اپنا ثانی نہیں رکھتے ہیں عالمی سطع پر بااصول سیاست دان تسلیم کیے جاچکے ہیں قائد ملت قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی خداداد صلاحیتوں سے بر صغیر کےمسلمانوں کیلئے بڑی قربانیوں کے بعد الگ وطن پاکستان بنایا اسکی تعمیر و ترقی اور استحکامیت اور ترقی کیلئے ہر پاکستانی فرد کلیدی کردار ادا کرے
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 23 دسمبر 2021) ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی رہنما چوہدری ساجداحمد خان بھٹی چیرمین پبلک اکاوٹس کمیٹی پنجاب اور چوہدری واجداحمد خان بھٹی امیدوار تحصیل چیرمین تحصیل پھالیہ اور چوہدری قیصر اقبال بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا کہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح عالمی سطع پر اصول سیاست دان تسلیم کیے جاچکے وہ نئی مملکت پاکستان میں اسلامی قانون نافذ کرنے کے خواہاں تھے .
انھوں نےمصور پاکستان ڈاکڑ علامہ اقبال کے پیش کردہ خاکہ میں حقیقت کا روپ بھرنے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیزقیادت نے خواب کو حققیت میں بدل دیا قائداعظم نے قوم کو ایمان ۔اتحاد۔تنظیم کے تین سنہری اصول دیےجن پر عمل کرکے مختلف قوموں نے ترقی کی ہر پاکستانی اپنے پیارے وطن کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے.