منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 07 جون 2022) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر یاسر حمید نے بتایا ہے کہ ضلع منڈی بہائوالدین میں ڈسپلے سنٹر کا 19 مئی سے آغاز ہو چکا ہے جو کہ 19 جون تک جاری رہے گا۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنے گائوں اور محلہ کے بڑے سکولز میں ڈسپلے سنٹر کا وزٹ کریں اور اپنا ووٹ اندراج کروائیں۔
ووٹ تبدیل کروانے اور اندراج کے لئے فارم 15 اور ووٹ کی درستگی کے لئے فارم 16 جمع کروائیں تاکہ آنے والے انتخابات میں آپ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔ یہ آپ کا قومی حق ہے اس لئے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا ووٹ اپنے شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتہ پر بنوائیں۔
