کابل: افغانستان میں چھپائی گئی طالبان کے بانی ملا عمر کے زیر استعمال رہنے والی گاڑی کو طالبان حکومت منظر عام پر لے آئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طالبان حکومت سے وابستہ ایک عہدیدار محمد جلال نے اپنی ٹوئٹ میں زمین کھود کر ایک گاڑی کو نکالنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کو محفوظ رکھنے کے لیے اسے پلاسٹک شیٹ سے بھی ڈھکا گیا تھا۔ ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ گاڑی طالبان کے بانی ملا عمر کے زیر استعمال رہی ہے.
Toyota Wagon belonging to the founder of the Islamic Emirate of Afghanistan, late Mullah Muhammad Umar Mujahid has been dug up and will be cleaned. This Toyota wagon was used by the late Amir to travel from Kandahar to Zabul province during the start of US led invasion. pic.twitter.com/rvEPuvrpxD
— Muhammad Jalal (@MJalal313) July 5, 2022
محمد جلال نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ مرحوم امیر ملا عمر امریکی حملے کی شروعات کے دوران قندہار سے زابل کے سفر کے لیے یہی ویگو گاڑی استعمال کیا کرتے تھے۔ تاہم ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کہ یہ گاڑی کب اور کس علاقے میں دفن کی گئی۔
قبل ازیں طالبان نے وہ گھر بھی دکھایا تھا جہاں ملا عمر نے اپنی آخری ایام گزارے تھے۔ وہ جولائی 2015 میں علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے
