ضلع منڈی بہاءالدین میں جاری ترقیاتی سکمیوں پر بریفنگ، تمام افسران کی شرکت

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں میں کوالٹی آف ورک پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے اور جاری ترقیاتی کاموں میں پیش آنے والے مسائل سے ہمہ وقت آگاہ رکھا جائے تا کہ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل بر وقت یقینی بنائی جا سکی.

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 30 اکتوبر 2021) ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہاکہ عوام الناس کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ضلع منڈی بہاﺅالدین کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے یکساں بنیادوں پر فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس پی انویسی گیشن انور سکھیر، اایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی، ایکسئین ہائے وے، روڈز، بلڈنگ قرار شاہ ، ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار، تینوں تحصیلوں کے سی اوز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ نے اجلاس کو ملٹی میڈیا کی مدد سے جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اے ڈی پی ترقیاتی پروگرام 2021-22 کے تحت 6921.388 ملین روپے لاگت کی منظور شدہ 33 جاری ترقیاتی سکیموں کا 72 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان سکیموں کیلئے 628.968 ملین روپے کی لاگت کے فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں اور ان فنڈز میں سے 176.990 ملین روپے کے فنڈز استعمال ہو چکے ہیں۔ اے ڈی سی فنانس نے بتایا کہ اے ڈی پی کی نیو 2021-22 کی 14955.764 ملین روپے کی 81 سکیمیں جن کیلئے 1331.744 ملین روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور ان فنڈز میں سے 411.252 ملین روپے کے فنڈز استعمال ہو چکے ہیں۔

بریفنگ سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر جاری ترقیاتی سکیموں کو چیک کریں اور ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی، رفتاراور شفافیت پر خصوصی توجہ دیں اور ان سکیموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔ ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری اور ممبر صوبائی اسمبلی گلریز افضل چن نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے جس کیلئے تمام متعلقہ محکمے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ جتنی جلدی ترقیاتی منصوبہ جات مکمل ہوں گے عوام اتنا ہی جلد مستفید ہو گے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیرعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدر منتخب عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبے تشکیل دے رہے ہیں جس کے تحت ترقیاتی سکیموں کو مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ فنڈز کی یکساں تقسیم سے ضلع کے ہر علاقے کی عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا کیونکہ ہمارا مقصد ضلع کی عوام کو ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ریلیف فراہم کرنا ہے ۔

Exit mobile version