منڈی بہاﺅلدین( ایم.بی.ڈین نیوز 18 دسمبر 2021) ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام الناس کی فلاح وبہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کرنا ہے جس کیلئے تمام متعلقہ محکمے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبہ جات کو جلد از جلد مکمل کریں، اگر کسی جگہ فنڈز کی کمی بیشی یا دیگر رکاوٹیں حائل ہیں تو ان کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لا کر فوراً ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا جائے.
ضلع منڈی بہاﺅالدین کی تعمیر و ترقی ، خوشحالی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے یکساں بنیادوں پر فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنا رہے ہیں. ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احسان الحق ضیاءنے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں میں کوالٹی آف ورک پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے اور جاری ترقیاتی کاموں میں پیش آنے والے مسائل سے ہمہ وقت آگاہ رکھا جائے تا کہ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل بر وقت یقینی بنائی جا سکی۔
ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآر ڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی، ایکسئین ہائے وے، روڈز، سوشل ویلفیئر، بلڈنگ، تینوں تحصیلوں کے سی اوز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ نے اجلاس کو ملٹی میڈیا کی مدد سے جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اے ڈی پی ترقیاتی پروگرام2021-22 کے تحت7076.219 ملین روپے لاگت کی منظور شدہ 33 جاری ترقیاتی سکیموں کا72 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ اے ڈی پی کی نیو 2021-22 کی 14955.764 ملین روپے کی 81سکیمیں کا جن کیلئے 1984.329 ملین روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور ان فنڈزمیں سے 1090.447 ملین روپے کے فنڈز استعمال ہو چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سی ڈی پی فیز 2 کی 73 سکیمیں جن کی لاگت 599.982 ملین روپے ہے اور یہ تمام سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں۔ اسی طرح سی ڈی پی فیز 3کی 400 ملین روپے کی 42 سکیمیں جن کا 71 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایس جی ڈی ایس سیپ 2 کی150 ملین روپے کی 42 سکیموں میں سے 40 سکیمیں مکمل ہو گئی ہیں۔ اسی طرح سیپ 3 کی 156.478 ملین روپے کی 235سکیموں کا 36فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔
بریفنگ سننے کے بعد ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے کہا کہ حکومت ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل، اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کیلئے فنڈز مہیا کررہی ہے لہذا تمام ترقیاتی اسکیموں کو مفاد عامہ کے پیش نظر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوامی خواہشات کے مطابق یہ ترقیاتی اسکیمیں لوگوں کی سہولت کا باعث بنیں اور لوگ ان سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔
ممبر صوبائی اسمبلی گلریز افضل چن نے کہا کہ وزیرعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدر منتخب عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبے تشکیل دے رہے ہیں جس کے تحت ترقیاتی سکیموں کو مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کیاجائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احسان الحق ضیاءنے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں پر فزیکل اور فنانشل پراگرایس رپورٹ حکومت کے علاوہ عوامی نمائندوں کے ساتھ شیئر کی جائے۔
متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر جاری ترقیاتی سکیموں کو چیک کریں اور ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی، رفتاراور شفافیت پر خصوصی توجہ دیںاور ان سکیموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر نے ضلع میں میں لاءاینڈ آرڈر اور پولیس فورس کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی۔