صارفین زائد المیعاد اشیاء اور ناقص خدمات پر اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ضلعی تحفظ صارف کونسل شہلا مبین کی سربراہی میں 15 مارچ عالمی یوم صارفین منانے اور عوامی شعور و آگاہی بیدار کرنے کے لیے ضلع منڈی بہاﺅالدین کے مختلف مقامات پر آگاہی سائن بورڈز، بینرز اور پمفلٹس تقسیم کر بھر پور انداز میں منایا گیا۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 16 مارچ 2022 ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ضلعی تحفظ صارف کونسل شہلا مبین نے کہا کہ صارف کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اوراس کے لیے عام عوام کا بطور صارف اپنے حقوق کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔اس لیے عوام کی آگاہی کے لیے صارفین کو ان کے حقوق سے روشناس کروایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی تحفظ صارف کونسل صارف تحفظ ایکٹ 2005کے تحت صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے سر گرم عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی یوم صارفین کو منانے کا مقصد لوگوںمیں اس دن کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے اور یہ بتانا ہے کہ صارفین کے بے پناہ حقوق ہیں جن سے صارفین بے خبر ہیں.

انہوں نے بتایا کہ ضلعی تحفظ صارف کونسل صارفین کو تحفظ بہم پہنچانے کیلئے بھر پور طریقے سے اپنا رول ادا کر رہی ہے ۔ا نہوں نے صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والوں اور ناقص خدمات کی فراہمی کرنے والوں کے خلاف اپنی شکایات ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل اور ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ، منڈی بہاﺅالدین میں درج کرواسکتے ہیں۔

Exit mobile version