شہیدایس ایس پی زاہد محمود شہید کی قبر پر سلامی،فاتحہ،خوانی،اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

انسپکٹرجنرل آف پولیس سردار علی خان کے ویژن کے مطابق ڈسڑکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاٶالدین انور سعید کنگرا نے سندا میں ایس ایس پی زاہد محمود شہید کی قبر پر سلامی پیش کی پھولوں کی چادریں چڑھاٸیں اور فاتحہ خوانی بھی کی

(منڈی بہاٶالدین پولیس): شہید کی جو موت ہے قوم کی وہ حیات ہے: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے علاقہ تھانہ میانہ گوندل ، میں ایس ایس پی زاہد محمود شہید کے آباٸی گاٶں سندا میں ان کی قبر پر سلامی پیش کی پھولوں کی چادریں چڑھاٸیں ،فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کی۔

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، اور پولیس فورس کو ان پر فخر ہےشہید نے اپنے ملک و قوم کی خاطر لاہور میں ہونےوالی دہشت گردی میں اپنی جان کا نظرانہ پیش کر کے پنجاب پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا:ڈی پی او

منڈی بہاوالدین پولیس :ضلعی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، اور فاتحہ خوانی کی ،اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر خالد محمود رانجھا،ڈی ایس پی ملکوال الطاف حسین ،ایس ایچ او میانہ گوندل ہمراہ تھے اور ضلعی پولیس ملازمان نےبھی شرکت کی۔

Exit mobile version