شہر اور گردونواح میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کا گیپکو انتظامیہ ملکوال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملک وال(نامہ نگار ) شہر اور گردونواح میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کا اسلام پورہ موڑ چوک میں گیپکو انتظامیہ ملکوال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، ٹائروں کو آگ لگا کر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے گوجرہ روڈ بلاک کر دی

تفصیلات کیمطابق ملکوال شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور محلہ اسلام پورہ موڑ میں چار دن سے بجلی کی سپلائی معطل ہونے کیخلاف شہریوں نے گیپکو انتظامیہ کیخلاف رکاوٹیں کھڑی کرکے اور ٹائروں کو آگ لگا کر گوجرہ روڈ بلاک کر دی اور احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے عمران خان بجلی دو گیس دو کے نعرے لگائے ٹریفک بند ہونے پر مظاہرین اور گاڑی والوں کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی.

مظاہرین نے گیپکو انتظامیہ ملکوال اور حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی ایس ایچ او ارمغان مسقط گوندل نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور گیپکو انتظامیہ سے بات کرکے انہیں بجلی بحالی کی یقین دھانی کروائی جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے

Exit mobile version