محلہ شفقت آباد پہرہ کا نظام درھم برھم. سٹریٹ کرائم میں اضافہ ایک رکشہ چوری ہونے کے کچھ دن بعد ساتھ والی گلی سے دوسرا رکشہ بھی گھر کے باہر کھڑا چور راتو رات لے اڑے ڈی پی او منڈی بہاوالدین نوٹس لے
منڈی بہاوالدین (اسپیشل رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین محلہ شفقت آباد میں ایک غریب محنت کش کا رکشہ چوری ہونے کے بعد ساتھ والی گلی سے گھر کےباہر کھڑا غریب محنت کش کا رکشہ بھی چوری چوری ہوگیا جبکہ محمد اقبال نامی کا رکشہ کچھ دن بعد چور کسی دور مقام پر کھڑا کرگے تھے جوکہ غریب محنت کش کو مل گیا ہے جبکہ دو دن بعد دوسری بڑی واردات ہوگئی رکشہ چور گینگ متحرک.
اہل محلہ کے لوگوں کا کہنا ہے کے ڈی پی او منڈی بہاوالدین سے شفقت آباد پھاٹک ،پھالیہ روڈ ٹریفک پولیس آفس کے باہر ناکہ بندی اور شفقت آباد کی گلیوں میں پولیس بہشت بڑھایا جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ممکنہ اقدامات کرسکیں اہل محلہ کے لوگوں کا کہنا ہے کے شفقت آباد میں اگر ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ممکنہ اقدامات نہ کئے گے تو احتجاج کیا جائے گا ہم محنتی مزدور لوگ ہیں پہرہ کا نظام بھی ناقص ہے.