ممبئی: بالی ووڈ کے اسٹار اداکار شاہ رخ خان کے سوشل میڈیا پر وائرل نئے روپ کی حقیقت سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی اداکار کی ایسی تصویر وائرل ہے جس میں ان کا نیا روپ ہے۔ شاہ رخ خان کے مداح اس وقت حیران رہ گئے کہ جب انہیں پتا چلا کنگ خان کی نئی اور وائرل تصویر اصلی نہیں بلکہ اسے سافٹ ویئر کے ذریعے ایڈٹ کیا گیا ہے۔ ایڈٹ شدہ تصویر میں بھارتی اداکار بڑے بالوں کی ہیئر اسٹائلنگ اور ہلی داڑھی کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔
😍🤩 Be Yourself, Because An Original Is Worth More Than A Copy❣️ 💯❤️ @iamsrk
Photography 📸 @DabbooRatnani
Assisted by @ManishaDRatnani #ShahRukhKhan #SRK #dabbooratnaniphotography #DabbooRatnani #shahrukh #dabbooratnanicalendar pic.twitter.com/uLYYt4lmX8— Dabboo Ratnani (@DabbooRatnani) February 20, 2022
اداکار کے چاہنے والوں نے ایڈٹ تصویر کو بھی پسند کیا، کئی مداحوں کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان بڑے بال اور داڑھی میں بھی اچھے لگے. خیال رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں سدھارتھ آنند کی فلم پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، کئی لوگوں کا خیال تھا کہ کنگ خان نئی فلم میں مذکورہ انداز میں سامنے آئیں گے لیکن حقیقت اس کے برعکس رہی۔
بعد ازاں فلمی اسٹارز کے فوٹوگرافر ڈبو رتنانی نے شاہ رخ خان کی اصل تصویر شیئر کی جو انہوں نے خود کھینچی تھی اور بتایا کہ اداکار کا مذکورہ روپ فیک ہے