سنٹرل پنجاب ایسوسی ایشن کے تحت منڈی بہاوالدین کے طلبا کے مابین 15 ستمبر سے انڈر 16 مقابلہ جات ہوں گے

منڈی بہاو ءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 07ستمبر2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی زیر صدارت آج ڈی سی آفس میں سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن ضلع منڈی بہاﺅالدین کے حوالے سے اجلاس ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل تو قیر الیاس چیمہ ، سی ای او ایجوکیشن ،ڈی اوسپورٹس ماجد اقبال ،سی او ایم سیز تحصیل سپورٹس آفیسرو دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے.

قبل ازیں ڈی او سپورٹس نے ا جلاس کو سنٹرل پنجاب ایسوسی ایشن کے تحت ضلع منڈی بہاﺅالدین سکولوں کے طلباءکے مابین 15سے 23 ستمبر تک انڈر 16 کے مقابلہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس کو بتایا گیا کرکٹ کے فروغ کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے انشی ایٹووکے تحت انڈر 16کرکٹ چیمپئین شپ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں سی او ایجوکیشن سی او ایم سیز ڈی او سپورٹس پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جو تینوں تحصیلوں میں سکو لوں کے مابین انڈر 16کرکٹ کے مقابلہ جات کے انتظامات اور انعقاد کروائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین کا اعزاز، نامور ہاکی پلئیر خبیب احمد پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ ٹرافی کھیلنے کیلئے گوجرانوالہ ڈویژن ٹیم میں شامل

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاان مقابلہ جات میں 5سرکاری اور 3 پرائیوٹ سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے سکیں گی محکمہ تعلیم سرکاری سکولوں کے طلباء کی کرکٹ کٹس اور دیگر چیزوں کا سی او ایم سیز کے ساتھ مل بندوبست کریں گے جبکہ پرائیویٹ سکولوں کی کرکٹ کٹس کا انتظام سکول کی انتظامیہ کر یں گی. ابتدائی طور پر ہر ٹیم میں انڈر 16 کے 20 طلباءکو لیا جائے گا اور ٹرائل اور مقابلہ جات کے ذریعہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے تحصیل اور ضلعی سطح پر مقابلہ جات کروائے جایئں گے فائنل جیتنے والی ٹیم ڈویثرنل سطح پر کے لیے جائے گی ۔

Exit mobile version