سعودی عرب میں خوفناک حادثہ، چلتا ہوا جھولا ٹوٹ گیا، ویڈیو وائرل

Ride Collapses At Amusement Park In Saudi Arabia

سعودی عرب کے شہر طائف کا گرین ماؤنٹین پارک اس وقت خوف و ہراس کی علامت بن گیا جب وہاں ایک جھولا اچانک دو حصوں میں ٹوٹ گیا جس سے تفریح کے لیے آئے ہوئے 23 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس دل دہلا دینے والے واقعے نے لمحہ بھر میں خوشی کو عذاب میں بدل دیا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حادثے کی ہولناک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

وائرل فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ جھولے پر حفاظت کے لیے بیٹھے ہیں اور جیسے ہی جھولا بلندی کی طرف جاتا ہے، اچانک زور دار دھماکے کے ساتھ درمیان میں دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ چیخ و پکار، ہنگامہ آرائی اور لوگوں کے زمین پر گرنے کا منظر ناقابل فراموش ہے۔

واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس وقت زخمیوں کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم اس واقعے نے تفریحی مقامات پر حفاظتی اقدامات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ جھولے کے ڈھانچے میں کوئی تکنیکی خرابی تھی یا حفاظتی اقدامات میں کوتاہی تھی۔

Exit mobile version