سعودی عرب میں امریکی گلوکار کے کنسرٹ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔
ترکی اردو کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے مطابق سعودی عرب میں امریکی گلوکار اور ریپر آرمانڈو کرسچئن پیریز نے ایک کنسرٹ کیا جس میں ہزاروں سعودی شہریوں نے شرکت کی۔ امریکی گلوکار پِٹ بُل کے نام سے مشہور ہیں، تاہم سعودی شہریوں نے پٹ بل کی گلوکاری سےخوب لطف اندوز ہوئےجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سعودی عرب میں امریکی گلوکار کا کنسرٹ
سعودی عرب میں امریکی گلوکار اور ریپر آرمانڈو کرسچئن پیریز نے ایک کنسرٹ کیا جس میں ہزاروں سعودی شہریوں نے شرکت کی، امریکی گلوکار پِٹ بُل کے نام سے مشہور ہیں#Pitbull #SaudiArabia #SaudiNationalDay #USSinger #ArmandoChristianPeres pic.twitter.com/0VzuBi6qtX— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) October 21, 2021
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں لوگ موبائل کی روشنیاں جلا کر براہ راست پرفارمنس سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ گلوکار ریپر آرمانڈو کرسچئن پیریز کے ساتھ ایک لڑکی بھی اسٹیج پر ڈانس کر رہی ہے.