سبزیوں اور پھلوں کی کنٹرول نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 18 جون 2022) حکومت پنجاب کے احکاما ت کی روشنی میں سبزیوں اور پھلوں کی کنٹرول نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک۔ ضلعی افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈیوں کے وزٹ جاری رکھے ہوے ہیں۔

الصبح اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین کاشف جلیل ،اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ہنجرا اور سی او ایم سی نے سبزی وفروٹ منڈیوں کا دورہ کیا۔منڈ ی میں موجود سبزیوں اور پھلوں کے سٹالز پر جاکر ان کی کوا لٹی کابغور جائزہ لیا۔ انہوں نے منڈی میں نیلامی کے عمل کو چیک کیا. اسسٹنٹ کمشنرز اور سی او ایم سی نے مارکیٹ کمیٹی اور تاجروں سے مشا ورت کے بعد سبزی و پھلوں کے نرخوں کا تعین بھی کروایا۔

انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدا یت کی کہ وہ بولی کے وقت ہو شیا ر باش رہیں اور منڈی میں ذاتی دلچسپی لے کرپھلوں و سبزیوں کی ترسیل اور انکے بھائو پر خصو صی اور کڑی نگاہ رکھیں تاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کو حکو مت پنجاب کی جانب سے دیئے گئے ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنا سکے۔

Exit mobile version