دریائے راوی اور چناب میں پانی کے بہائو کی وجہ سے منڈی بہائوالدین کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ

weather today

ڈائریکٹر جنرل پروونشینل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق ضرورت سے زیادہ بارش کی وجہ سے دریائے راوی اور چناب کے ندی نالوں میں پانی کے بہاوکی وجہ سے اونچے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔خصوصا گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع گجرات، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور شیخوپورہ کے اضلاع کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 06 جولائی 2022 ) انہوں نے کہا کہ دریائے چناب اور راوی سے جڑے 11 نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے جس سے علاقے میں سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے گوجرانوالہ راولپنڈی اور لاہور ڈویڑن کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے گلی محلوں اور سڑکوں پر گٹروں کے ڈھکنوں کو یقینی بنائیں، پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو خطرے سے آگاہ کر دیا گیا ہے تمام ادارے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات مکمل رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: تیاری پکڑ لیں، منڈی بہائوالدین میں یکم جولائی سے بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ ریسکیو ٹیموں سمیت تمام متعلقہ ادارے کسی بھی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تیاریاں رکھیں اور پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کا عملہ 24 گھنٹے الرٹ رہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ خستہ ہال عمارتوں سے دور رہیں مسافر اور سیاح بارش کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

بارش کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور جانی یا مالی نقصان سے محفوظ رہنے کے لیے بجلی کی تنصیبات، ندی نالوں اور پانی کے بڑے ذخیروں سے دور رہیں،گھروں کی چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔مون سون کے ایام میں اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انھیں بجلی کے آلات سے دور رکھیں

Exit mobile version