خوشحال پاہڑیانوالی سوسائٹی کی شجر مہم آج دوسرے روز بھی جاری رہی جس میں اہل دیہہ اور سوسائٹی ممبران نے مین ڈنگہ روڑ پاہڑیانوالی پر سایہ دار اور پھول دار پودے لگائے ۔ یہ مہم ایک ہفتہ مزید جاری رہے گی جس کے تحت کثیر تعداد میں مزید پودے لگائے جائیں گے ۔
آپ بھی اپنے گھر ، ڈیرے ، حویلی یا پلاٹ میں کم از کم پودا لگا کر اسے بڑا کرنے کا عزم کریں ۔ اگر پاہڑیانوالی کا ہر نوجوان اور ہمارے ضلع کا ہر فرد اس صدقہ جاریہ میں شریک ہو جائے تو آ نے والے ایک ہفتے میں لاکھوں پودے لگائے جا سکتے ہیں ۔۔جس سے منڈی بہاوالدین گرین اضلاع میں سب سے پہلے نمبر پر ہوگا ۔جس سے ناصرف موسم کی حدت کم ہوگی بلکہ سانس لینے کو صاف اور وافر آ کسیجن کے ساتھ لکڑی کی صورت میں ایک اثاثہ بھی بنے گا ۔
چلیں پھر کریں وعدہ کہ اپنے حصے کا ایک پودا لگا کر اسے بڑا کرنا ہے ۔ظہیر بابر اسد، صدر خوشحال پاہڑیانوالی سوسائٹی