جھولانہ: جھگڑے کے دوران شوہر نے گاڑی کو آگ لگا دی، بیوی جھلس کر زخمی

منڈی بہاؤالدین: کار کو آگ لگانے کا معاملہ مقدمہ درج/ملزم گرفتار

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 22 اگست 2021) تھانہ سول لائن پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید اقبال ساکن شیخوپورہ کو گرفتار کرلیا، ملزم نے گذشتہ روز جھلانہ کے قریب دوران سفر بیوی سے جھگڑے پر اپنی کار کو آگ لگادی تھی جس سے کار میں سوار اس کی بیوی جھلس کر زخمی ہوگئی تھی.

خاوند گاڑی کو آگ لگا کر موقع سے بھاگ گیا تھا. تھانہ سول لائن پولیس نے واقعہ کو نوٹس لیتے ہوئے ملزم جاوید اقبال کو گرفتار کر لیا. پولیس مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے.

Exit mobile version