جج تشدد کیس: منڈی بہاوالدین بار صدر کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع

court

منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 4 جنوری 2022) ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ منڈی بہاوالدین کے جج رائو عبدالجبار پر عدالت میں تشدد اور جبس بیجا میں رکھنے اور دیگر سنگین دفعات کے مقدمہ میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج نتاشا نسیم سپرا نے ڈسٹرکٹ بار کے صدر زائد گوندل کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس، عدالت نے اے سی کے بعد ڈپٹی کمشنر کو بھی سزا کا حکم سنا دیا

زاہد گوندل بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔ تھانہ سول لائن منڈی بہاوالدین پولیس نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا جبکہ مدعی ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ منڈی بہاوالدین کے جج رائو عبدالجبار اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے.

Exit mobile version