آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان کے ویژن اور ریجینل پولیس آفیسر عابد خان کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کے احکامات پر جرائم سے پاک معاشرہ اور پرامن منڈی بہاوالدین مہم کے دوران ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کاروائیاں جاری
منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 4 جون 2022) تھانہ سول لائن کی ناجائز اسلحہ سمیت منشیات کے خلاف سخت کارروائی۔جنید رسول ولد غلام رسول قوم سندھو سکنہ جیسک، پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن اور ظفر اقبال ولد ولی محمد قوم مسلم شیخ سکنہ کٹھیالہ شیخاں کے قبضہ سے 1330 گرام چرس برآمد، الگ الگ مقدمات درج
ایس ایچ او سول لائن حامد ناصر رانجھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔جو شر پسند عناصر قانون کی رٹ کو چیلنج کرے گا اس سے قانون کے آہنی ھاتھوں سے نبٹا جائے گا۔ قانون اپنا راستہ بنانا جانتا ہے کسی صورت بھی جرائم پیشہ افراد کو رعایت نہیں دی جائے گی۔
