تھانہ سول لائنز کی منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری۔2ملزمان کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد ایک ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل برآمد۔ملزمان زیر حراست مقدمات درج۔
منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 26 جون 2022) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ھدایت پر ڈی ایس پی صدر الطاف وڑائچ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سول لائنز انسپکٹر طارق وڑائچ اور انکی ٹیم کی زبردست کاروائی ملزمان مسمی قمر عباس،محمدافضل کے قبضہ سے بالترتیب 10،10لیٹر شراب برآمد جبکہ معظم سے پسٹل 30 بور برآمد کرکے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔
منڈی بہاوالدین پولیس کی منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیاں قابل ستائش ہیں۔ ان کاروائیوں کی وجہ سے جرائم میں خاطر خواہ کمی آئے گی. جرائم پیشہ افراد کو کسی قسم کی کوئ رعایت نہ دی جائے گی۔ڈی پی او. ترجمان پولیس۔
