ملک وال(نامہ نگار ) تفصیلات کیمطابق 16 جولائی کو مقامی تاجر انصر اقبال سے گھر جاتے ہوئے راستے میں ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھین لیا جس کی رپورٹ تھانہ ملکوال فرنٹ ڈیسک پر درج کرائی گئی مقدمہ درج نہ ہونے پر متاثرہ تاجر نے پولیس کمپلینٹ سیل لاہور میں شکایت درج کرائی.
وہاں سے انہیں جواب دیا گیا کہ پولیس کیمطابق موٹر سائیکل چھیننے کا واقعہ نہیں ہوا تاہم متاثرہ تاجر کی درخواست پر کمپلینٹ سیل کی ہدایت پر ڈی پی او منڈی بہاءالدین ساجد حسین کھوکھر نے معاملہ کی ازسرنو انکوائری کروائی جس پر دو ماہ بعد ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا