بھلوال شوگر ملز کے بوائلر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، منڈی بہاءالدین کی ریسکیو ٹیموں نے بھی آگ بجھانے میں حصہ لیا

سرگودھا(رپورٹ:شیخ نعیم طاہر)سرگودھا کی تحصیل بھلوال کی شوگر ملز کے بوائلر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔جس کے باعث ملحقہ سکول میں چھٹی کروا کر قریبی ابادی کو آگاہ کر کے آگ بجھانے والی کا عمل شروع کردیا گیا۔تاہم اس آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

زرائع کے مطابق تحصیل بھلوال میں واقع شوگر ملز کے بوائلر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔اور ملحقہ سکول میں چھٹی کروا کر قریبی مکینوں کو بھی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا جس میں بھلوال سرگودھا اور منڈی بہاوالدین سے گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

تاہم اس آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز سے ملحقہ سکول اور قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا اور بھلوال اور سرگودھا کے درمیان ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے اور آگ بجھانے کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔

Exit mobile version