واسو: بچے ٹیوشن کیلئے داخل کروانے کے بہانے 2 رکنی نوسرباز خواتین گینگ گھر سے 7لاکھ روپے اور زیور چرا کر فرار
منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز شعیب ظفر 17 نومبر 2021) تھانہ سٹی منڈی بہاوالدین کے علاقہ للہ ٹائون واسو میں 2 نوسر باز خواتین گھر میں اپنےبچے ٹیویشن کیلئے داخل کروانے کے بہانے داخل ہوئیں اور گھر والوں کو یرغمال بنا کر دن دیہاڑے گھر سے 7لاکھ روپے نقدی اور سونے کے 2 سیٹ چرا کر فرار ہو گئیں.
یاد رہے کہ اسی طرح کا واقع چند روز پہلے پھالیہ میں پیش آیا تھا جس میں گھر والے نقدی روپے سے محروم ہو گئے تھے. اہل علاقہ نے پولیس تھانہ سٹی منڈی بہاوالدین سے درخواست کی ہے کہ ان نوسرباز خواتین گینگ کو گرفتار کیا جائے تاکہ ایسی واردات پر قابو پایا جاسکے.