بلدیہ کی غفلت سے اکلوتا خواتین پارک زبوں حالی کا شکار، کوڑے کے ڈھیر، لائٹس غائب

منڈی بہائوالدین گوڑھا محلہ کا لیڈیز پارک میں کوڑے کے ڈھیر. پارک کی لائٹس غائب، بلدیہ کی غفلت سے منڈی بہاؤ الدین کا اکلوتا خواتین پارک زبوں حالی کا شکار

منڈی بہاؤ الدین ( نامہ نگار ) گوڑھالیڈیز پارک میں سہولیات کا فقدان ، عدم صفائی کی وجہ سے کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ، پارک میں رات کے وقت روشنی کیلئے لگائی گئی بڑی لائٹس ملازمین نے نائب کردیں، آوارہ کتوں نے پناہ گاہ بنالی ، بلدیہ کی غفلت کے باعث پارک زبوں حالی کا شکار ہو گیا۔

شہر کے اکلوتے لیڈیز گوڑھا پارک کی تزئین و آرائش سابق ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کے دور میں کی گئی لیکن انکے تبادلے کیساتھ ہی بلد یا کی عدم توجہی نے عدم صفائی ٹھنڈے پانی کی عدم دستیابی ،رات کو خواتین کی سہولت کیلئے لگائی گئی ہیوی لائٹس چوری کر کے غائب کر دی گئیں جبکہ آوارہ کتوں اور انکے نومولود بچوں نے پارک کو اپنی پناہ گاہ بنالیا ہے.

ٹھنڈے کمروں میں موجود بلدیہ کے افسر کسی شکایت کو سنے اور ازالہ کرنے پر تیار ہی نہیں دکھائی دیتے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ میں آوے کا آوہ ہی بگڑ چکا ہے اورکوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ، اندھیرے میں ڈوبے پارک میں رات کو خواتین نے سیر کرنا ترک کردی ہے ، عدم صفائی ، پینے کے پانی اور واش روم کا انتظام نہ ہونے پر دن میں بھی کوئی پارک کارخ نہیں کرتا۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version