منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 30 نومبر 2021)ضلع بھر کے اساتذہ نے پنجاب ٹیچرز یونین کی کال پر بدترین مہنگائی کے خلاف چوہدری بشیر احمد وڑائچ صدر پنجاب،ضلعی صدر نواز گوندل،منشاء گوندل،شیم اختر،عشرت باجی کی قیادت میں ایم بی ہائی اسکول سے ریلی نکالی، جو پریس کلب کے سامنے پہنچی.
ریلی کے شرکاء نے بدترین مہنگائی،گیس،بجلی کی لوڈشیڈنگ،اورگھی،چینی،آٹا،دالوں کی قیمتوں میں اضافہ پر مزدور دھاڑی دار اورملازم سفید پوش طبقہ بلبلا اٹھا ہے اورشدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے جینے کا حق مانگ رہا ہے،چینی چور،آٹاچور، بجلی چور،گیس چور کے نعرہ مارے گئے۔ضلع بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے
انہوں نے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم کرنے تک احتجاج جاری رہے گا اگر حکومت نے فوری نوٹس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرکے وزیراعظم ہاؤس کاگھیراو کریں گے،اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کررہے ہیں اور پوری قوم کو مہنگائی کے طوفان کی نظر کردیا گیا ہے