اے سی پھالیہ و آفیسر تحصیل کونسل پھالیہ نے اوورسیز ویلفیئر فورم قادرآباد کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

اے سی پھالیہ ساجد منیر کلیار و آفیسر تحصیل کونسل پھالیہ رضوان بشیر آغا نے اوورسیز ویلفیئر فورم قادرآباد کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کاباقاعدہ آغاز کے موقع پر عبداللہ میرج ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اوورسیز فورم نے گرین اینڈ کلین و روشن قادرآباد مہم کا آغاز کیاہے۔ اس پر اوورسیز ویلفیئر فورم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 2 ستمبر 2021) سٹریٹ لائٹس کا کامیاب تجربہ ہی گرین قادرآباد میں ایک بہترین سوچ کو عکاسی کر تاہے۔ اس مہم میں ہمارا بھرپور تعاون ان کے ساتھ رہے گا . علاوہ ازیں اے سی پھالیہ ساجد منیر کلیار و رضوان بشیر آغا نے مقبرہ چوک میں پودا لگا کر گرین قادرآباد مہم کا آغاز کیا۔

تقریب سے راہنما اوورسیز ویلفیئر فورم قادرآباد سکندر عباس چٹھہ‘ ماسٹر مصطفی چوہدری نمبردار‘ مہر شیراز تنویر نمبردار‘ تنویر احمد طور‘ محمد طاہر قادری‘ محمد ارمغان اسلم ‘ سید ثقلین جعفر زیدی‘ سابق چیئرمین اکبر علی جاوید‘ وائس چیئرمین قادرآباد عنصر محمودایڈووکیٹ، بلال افضل ایڈووکیٹ، ‘ چوہدری رضوان جمیل گجر ‘ سید وصی حیدر زیدی‘ سید اسد عباس‘ مہر محمد اصغر اور صدر قادرآباد پریس کلب رجسٹرڈ محمد انور صاحب سمیت دیگر رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا۔

اس تقریب میں قادرآباد سے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں ماسٹر مصطفی نمبردار‘ شیراز تنویر نمبردار‘ ارمغان اسلم‘ تنویر احمد طور‘ محمد طاہر قادری‘ سکندر چٹھہ فوکل پرسن قطر‘ یاسر رسول جنجوعہ فوکل پرسن عرب امارات نے تمام معزز مہمانوں کابھرپور شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version