یورپی ملک مالٹا نے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے منگل کی شام ایک فیس بک پیغام میں یہ اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ قدم ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا موقف مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
مالٹا کی حکومت پر اپنی ہی پارٹی کے اندر سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا تھا، جب کہ مرکز کی دائیں بازو کی اپوزیشن نے بھی جولائی کے وسط میں اسے فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔
متحدہ عرب امارات نے فلسطینیوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھایا
واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور فرانس نے بھی حال ہی میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے بھی مئی میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا۔
مالٹا ان ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے طویل عرصے سے دو ریاستی حل اور فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے۔