ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا شوگرمل روڑ پر قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا

منڈی بہاﺅالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 4 جولائی2022 ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوآصف محمودنے آمدہ عیدالاضحی کے حوالے سے شوگر مل روڈ پر قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی اور لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

انہوں نے قربانی کے جانوروں کی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر خریداروں اور مویشیوں کیلئے انتظامات کا بغور جائزہ لیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے انتظامی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے آنے والوں خریداروں اور بیوپاریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیوپاریوں نے ریلوے پھاٹک پر مویشی منڈی لگا لی، جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے

انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈیوں کی تسلسل کے ساتھ صورتحال کی بھی مانیٹرنگ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عید ا لاضحی کے حوالے سے قائم مویشی منڈی میں اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھا جائے اور مویشی منڈی میں قربانی کے جانورں کی خریدو فروخت کیلئے آنے والے افراد سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے۔

Exit mobile version